ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پیٹرول ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لائے سرکار: راہل گاندھی

پیٹرول ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لائے سرکار: راہل گاندھی

Fri, 05 Oct 2018 18:33:00  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،05 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) کانگریس صدر راہل گاندھی نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں لگا تار ہو رہے اضافے کو دیکھتے ہوئے انہیں جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ٹوئٹ کر کے کانگریس صدر نے کہا کہ عزت مآب مودی جی ،عوام پیٹرول ڈیزلکے آسمان چھوتی قیمتوں سے بہت زیادہ پریشان ہیں ۔ آپ برائے مہربانی پیٹرول ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لے آئیے۔ ادھر کانگریس لیڈر کپل سبل نے کہا کہ لوگ پرتھوی شا کے سو رن بنانے سے خوش ہو رہے ہیں لیکن پیٹرول کی قیمتوں کے 100کے نزدیک جانے سے فکر مند ہو رہے ہیں۔ امت شاہ کہتے ہیں کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ڈھائی روپے فی لیٹر کی کمی لوگوں کے مفاد میں ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ آنے والی الیکشن کے سبب بی جے پی کے مفاد میں لیا گیا یہ فیصلہ ہے ۔ جمعرات کوکانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ڈھائی روپے کی کٹوتی کو بے حد کم بتایا تھا اور کہا تھا کہ سرکار ان کی قیمت2014کے برابر لے کر آئے ۔


Share: